سفارش کیلئے آنے والوں کیساتھ عمران خان کیا کرتے ہیں؟جاوید شیخ نے بتادیا

عمران خان اور میرا 1995 کا ساتھ ہے میں شوکت خانم کیلئے آج تک کام کررہا ہوں: سینئر اداکار کی انٹرویو میں گفتگو/ فائل فوٹو
عمران خان اور میرا 1995 کا ساتھ ہے میں شوکت خانم کیلئے آج تک کام کررہا ہوں: سینئر اداکار کی انٹرویو میں گفتگو/ فائل فوٹو

 سینئر اداکار  جاوید شیخ نے سابق وزیراعظم عمران خان  کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک اصول پسند شخصیت ہیں جو اپنے اصولوں کے آگے کمپرومائز نہیں کرتا۔

 جاوید شیخ حال ہی میں نجی میڈیا کے ایک پروگرام  میں شریک ہوئے جس دوران انہوں نے عمران خان کی خوبی بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور  میرا 1995 کا ساتھ ہے، میں شوکت خانم کیلئے آج تک کام کررہا ہوں، مجھے ان کی جو چیز  اچھی لگتی ہے وہ ان کا نڈر ہونا ہے، وہ اصولوں کے پابند شخص ہیں، اگر کوئی شخص شوکت خانم کیلئے عمران خان سے سفارش کرنے آئے  تو عمران خان اسے باہر نکال دیتے ہیں۔

جاوید شیخ نے کہا کہ زرداری ، نواز شریف اور  عمران خان تینوں نے  مجھے عزت دی ہے، 1995 میں بھوربن میں اپنی فلم ’مشکل ‘کی شوٹنگ کررہا تھا جب نواز شریف کسی کانفرنس کیلئے وہاں تشریف لائے تھے، میں نے انہیں گانے کی شوٹ دیکھنے کیلئے دعوت دی، اس کے بعد نواز شریف نے مجھے لنچ پر مدعو کرلیا اس کے بعد ہماری دوستی بڑھ گئی، عید پر،  کرکٹ میں ملاقاتیں ہونے لگیں  اس کے بعد والد کے انتقال پر بھی نواز شریف مصروفیات کے باوجود تعزیت کیلئے آئے۔

اداکار کا کہنا تھاکہ آصف زرداری یاروں کے یار ہیں، نواز شریف پیار کرنے والے اور عمران خان اصولوں کے پابند ہیں۔

مزید خبریں :