پاکستان
Time 18 فروری ، 2022

آج بھی حیران ہوں عمران خان وزیراعظم کیسے بن گئے: وسیم اختر

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سینئر رہنما اور سابق میئر کراچی وسیم اختر نے عمران خان کے وزیراعظم بننے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

 سابق میئر کراچی وسیم اختر  جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ کے مہمان بنے اس دوران ملکی ، سیاسی حالات سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

وسیم اختر کا کہنا تھا کہ  آج بھی حیران ہوں عمران خان وزیراعظم کیسے بن گئے؟

دوران پروگرام وسیم اخترنے  کہاکہ خلائی مخلوق نہ ہوتی تو پی ٹی آئی کو کراچی سے 14سیٹیں کبھی نہ ملتیں۔

نوٹ : پروگرام جشنِ کرکٹ روزانہ رات 11 بجے جیو نیوز پر  پیش کیا جاتا ہے۔

مزید خبریں :