17 مئی ، 2023
لاہور: پی ٹی آئی کے صدر پرویز الٰہی نے کہا ہےکہ جناح ہاؤس پر حملےکے وقت آئی جی اورپنجاب پولیس کہاں تھی، یہ لوگ تماشادیکھ رہے تھے۔
ایک بیان میں پرویزالٰہی نے کہا کہ حکومت نے جان بوجھ کر سرکاری اور فوجی تنصیبات کوبچانےکی کوشش نہیں کی، شفاف انکوائری ہوئی تو 9 مئی کے واقعات میں حکومت کاخفیہ ہاتھ بے نقاب ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان عوام کو ٹھنڈا کر رہے ہیں اورشہبازشریف آگ بھڑکا نے میں لگے ہیں، پی ڈی ایم کی حکومت فوج اور عوام میں جنگ کراناچاہتی ہے، قومی اسمبلی میں ماماجی کی عدالت لگانےکاکوئی فائدہ نہیں، وہاں نہ اپوزیشن ہے اورنہ ممبر ان پورے ہیں۔
پی ٹی آئی صدر کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے سامنے مسلح جتھے جمع کرکےحکومت نے اپناگھناؤنا چہرہ بے نقاب کردیا ہے، سپریم کورٹ توہین عدالت کی کارروائی کرے۔