Time 17 مئی ، 2023
پاکستان

شیریں مزاری اور فلک ناز کیس سے ڈسچارج، گرفتار نہ کر نے کا حکم

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں شیریں مزاری اور فلک ناز کو پیش کیا گیا/ فائل فوٹو
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں شیریں مزاری اور فلک ناز کو پیش کیا گیا/ فائل فوٹو

اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو کیس سے ڈسچارج کردیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں شیریں مزاری اور فلک ناز کو پیش کیا گیا۔

پی ٹی آئی کی خواتین رہنماؤں کو تھانہ ترنول میں اقدام قتل اور اسلحہ لہرانے کی دفعات کے تحت درج مقدمے میں پیش کیا گیا۔

عدالت نے شیریں مزاری اور فلک ناز کو کیس سے ڈسچارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار نہ کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے  شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل پیش کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔


مزید خبریں :