17 مئی ، 2023
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد خان رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔
علی محمد خان کو ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے باہر سے دوبارہ گرفتار کیا گیا۔ پنجاب پولیس کے اہلکار علی محمد خان کو لے کر نامعلوم مقام پر روانہ ہوگئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے علی محمد خان کی رہائی کے احکامات دیے تھے۔
اس سے قبل پنجاب پولیس نے ملیکہ بخاری کو بھی اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کیا تھا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کےبعد پولیس نے تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں کو نقص امن کے خدشے کے پیش نظر حراست میں لیا جن میں اسد عمر اور شاہ محمود بھی شامل ہیں۔