Time 17 مئی ، 2023
پاکستان

پاکستان اور سعودیہ کے درمیان ’روڈ ٹو مکہ‘ پراجیکٹ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے— فوٹو: پی آئی ڈی
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے— فوٹو: پی آئی ڈی

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ’روڈ ٹو مکہ‘ پراجیکٹ کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد کی گئی۔

پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور سعودی نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

معاہدہ عازمین حج کی امیگریشن کے عمل کو آسان اور ہموار کرنے میں اہم ثابت ہوگا۔

مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہوئے، سعودیہ کے نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر عبدالعزیز داؤد نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات بھی کی۔

مزید خبریں :