18 مئی ، 2023
پیپلز پارٹی کی قیادت نے میئر کراچی کے عہدے کیلئے مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری دے دی۔
ذرائع کے مطابق حیدرآباد کے لیے پیپلز پارٹی کے رہنما کاشف شورو کو میئر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیپلزپارٹی کی قیادت نے میئر کراچی کے عہدےکیلئے مرتضیٰ وہاب کےنام کی منظوری دی، بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا ہے۔
تاہم پیپلزپارٹی کی رہنما فریال تالپور کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں بلدیاتی عہدوں کے لیے امیدواروں کے ناموں پر مشاورت تاحال جاری ہے، کسی کا نام فائنل نہیں ہوا۔
نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ بلدیاتی عہدے کے امیدواروں کا حتمی فیصلہ ہونے پرباضابطہ اعلان کیا جائے گا۔