Time 18 مئی ، 2023
کاروبار

رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ پاکستان کوکتنا غیرملکی قرض ملا؟ رپورٹ جاری

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران پاکستان کو ملنے والے بیرونی قرض کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

بیرونی قرض کی رپورٹ وزارت اقتصادی امور کی طرف سے جاری کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران غیر ملکی قرض اور امداد میں 60.5 فیصدکمی ہوئی جس کی بڑی وجہ آئی ایم ایف پروگرام کا معطل ہونا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی 2022 سے اپریل 2023  تک پاکستان کو 8 ارب 12 کروڑ  ڈالر قرض ملا، گزشتہ مالی سال اسی عرصےمیں 13 ارب ڈالر غیرملکی قرض اور امداد ملی تھی۔

رپورٹ کے مطابق  بجٹ 23-2022 میں بیرونی ذرائع سے فنانسگ کا تخمینہ 22 ارب 65 کروڑ ڈالر لگایا گیا تھا، رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ایشیائی ترقیاتی بینک سے 1 ارب 97 کروڑ ڈالرکا قرض ملا، عالمی بینک نے ایک ارب 17 کروڑ ڈالر کا قرض دیا، آئی ایم ایف نے ایک ارب 16 کروڑ ڈالر کا قرض دیا، رواں مالی سال جولائی اپریل میں سعودی عرب سے آئل سہولت کے تحت 98 کروڑ ڈالر کی امداد ملی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں کمرشل بینکوں سے 90 کروڑ ڈالر قرض لیاگیا، نیا پاکستان سرٹیفکیٹس سے67 کروڑ  72 لاکھ ڈالر حاصل ہوئے۔

مزید خبریں :