22 فروری ، 2012
دبئی…این جی ٹی…متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی کے برج خلیفہ کے بعددبئی میٹرو ٹرین کا نام بھی گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بنادیا گیا ہے۔75کلومیٹرز تک بناء ڈرائیور والے ٹرین نیٹ ورک کے باعث دبئی میٹرو کو گنیز کے اس اعزاز کا حقدار ٹھہرایا گیا ہے۔مشرقِ وسطیٰ میں گنیز کے علاقائی ڈائریکٹر طلال عمر نے گنیز ایوارڈ کا سرٹیفکیٹ دبئی کے روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے چےئر مین کو دیا ۔واضح رہے کہ دبئی کے میٹرو ٹرین نیٹ ورک کو دنیا کا سب سے بڑاٹرین نیٹ ورک تسلیم کیا جاتا ہے۔