19 مئی ، 2023
مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے جے پرکاش نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران جے پرکاش آبدیدہ ہوگئے اور کہا کہ وہ 9 مئی کو کراچی میں تھے، دیکھا پرامن احتجاج پُرتشدد ہوگیا اور فوجی تنصیبات تک چلا گیا۔
انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کے اقلیتی ونگ کا صدر تھا اور میں نے پاکستان بھر میں پارٹی کی کمیٹیاں بنائیں، پارٹی کی ہر مشکل میں ہم نے ساتھ دیا، ان 13 مہینوں میں ہم نے پر امن احتجاج کیے۔
جے پرکاش کا کہنا تھا کہ میں نہیں جانتا وہ لوگ کون تھے جنہوں نے یہ کیا لیکن ان کو سزا ہونی چاہیے، فوج ہے تو پاکستان ہے اور پاکستان ہے تو ہم ہیں۔