Time 21 مئی ، 2023
پاکستان

لاہور میں عمران خان کے گھر زمان پارک کے راستے کھول دیے گئے

پولیس نے زمان پارک کے اطراف میں سڑکوں پر لگائے گئے کنٹینرز اور کیمپ ہٹادیے، کلیئر کرائی گئی گرین بیلٹ پر نئے پودے بھی لگادیے گئے— فوٹو: فائل
پولیس نے زمان پارک کے اطراف میں سڑکوں پر لگائے گئے کنٹینرز اور کیمپ ہٹادیے، کلیئر کرائی گئی گرین بیلٹ پر نئے پودے بھی لگادیے گئے— فوٹو: فائل

لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کے گھر زمان پارک کے راستے کھول دیے گئے۔

پولیس نے زمان پارک کے اطراف میں سڑکوں پر لگائے گئے کنٹینرز اور کیمپ ہٹادیے، کلیئر کرائی گئی گرین بیلٹ پر نئے پودے بھی لگادیے گئے۔

زمان پارک کے اطراف میں تعینات کی گئی پولیس کی بھاری نفری بھی واپس بلا لی گئی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ والے علاقے زمان پارک میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے آپریشن کلین اپ کرکے مکمل طور پر کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔

زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ کی دونوں گلیوں کو بیریئرز اور کنٹینرز سے بند کیا گیا تھا اور زمان پارک کا علاقہ عام شہریوں کیلئے نو گو ایریا بن چکا تھا۔

ضلعی انتظامیہ نے کرینوں کی مدد سے دونوں گلیوں کے بیریئرز اور کنٹینرز ہٹانے کا کام شروع کیا تھا۔

مزید خبریں :