Geo News
Geo News

Time 21 مئی ، 2023
دلچسپ و عجیب

ویڈیو: وفاداری کی اعلیٰ مثال،کتے نے مالک کو بچالیا

کتے کا شمار ان جانور میں ہوتا ہے جو اپنے مالک سے وفاداری کا بھرپور ثبوت دیتا ہے، چاہے اسے اپنی زندگی ہی کیوں نہ خطرے میں ڈالنی پڑے۔

سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں کتا اپنے مالک کو بچاتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ کتےکا مالک کسی جگہ کھڑا ہوا ہے اور  اپنے موبائل فون میں مصروف ہے جبکہ پاس موجود کتے کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا اچانک سے بھاگتے ہوئے آتا ہے اور اپنے مالک کو اپنی دونوں ٹانگوں سے دھکا دیتا ہے اور اتنی ہی دیر میں اوپر سے درخت کا ایک ٹکڑا آکر گرتا ہے لیکن کتے کی وجہ سے اس کے مالک زخمی ہونے سے بچ جاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کو پسند کیا جارہا ہے اور تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔