کمیشن تحقیقات کرسکےگا کہ آڈیوز کون ٹیپ اور لیک کرتا ہے: رانا ثنا اللہ

سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے کے لیے حکومت کے پاس کوئی مواد ہونا چاہیے، جرم پرائیویسی کی ڈھال نہیں لے سکتا: وزیر داخلہ__فوٹو: فائل
سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے کے لیے حکومت کے پاس کوئی مواد ہونا چاہیے، جرم پرائیویسی کی ڈھال نہیں لے سکتا: وزیر داخلہ__فوٹو: فائل

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللّٰہ نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر سربراہی  کمیشن کو  یہ اختیار ہوگا کہ وہ اس بات کی تحقیقات بھی کرسکے کہ آڈیوز کون ٹیپ کرتا ہے اور کون لیک کرتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام 'نیا پاکستان' میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللّٰہ نے کہا کہ حکومت پر سول سوسائٹی اور دیگر کا پریشر تھا کہ آڈیو لیکس کی انکوائری ہو۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں جانے کے لیے حکومت کے پاس کوئی مواد ہونا چاہیے، جرم پرائیویسی کی ڈھال نہیں لے سکتا۔

واضح رہے کہ آڈیو لیکس کے معاملے پر وفاقی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا ہے۔

مزید خبریں :