جرائم

لاہور سے دوحہ جانے والے مسافر کے قبضے سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد

منشیات بیگ کی تہہ میں بہت مہارت سے چھپائی گئی تھی: اے ایس ایف ترجمان— فوٹو: اے ایس ایف
منشیات بیگ کی تہہ میں بہت مہارت سے چھپائی گئی تھی: اے ایس ایف ترجمان— فوٹو: اے ایس ایف

ائیرپورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے عملے نے لاہورائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے قطر جانے والے مسافر کے قبضے سے سوا کلو آئس ہیروئن برآمد کرلی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر محمد شریف دوحہ جانے کیلئے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا تھا۔

سامان کی تلاشی کے دوران اے ایس ایف کے عملے نے مسافر کے سفری بیگ کو مشکوک قرار دیتے ہوئے تلاشی کے دوران بیگ سے 1.140 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی۔

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق منشیات بیگ کی تہہ میں بہت مہارت سے چھپائی گئی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے منشیات برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی-

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا-

مزید خبریں :