Time 22 مئی ، 2023
پاکستان

بابا کوکیا جواب دونگی؟ شہدا کی تصویریں جلانیوالے شرپسندوں سے شہیدکی بیٹی کا سوال

9 مئی  یوم سیاہ کے روز  چیئرمین تحریک انصاف  عمران خان کی گرفتاری کے بعد شہدا کی یادگاروں اور تصاویر کی بے حرمتی پر  جہاں ہر آنکھ اشکبار ہے  وہیں سپاہی عمران شہید کی بیٹی اپنے دل کا حال سناتے ہوئے رو پڑیں۔

9 مئی کے واقعات پر شہدا کی یادگاروں اور تصاویر کی بے حرمتی پر سپاہی عمران شہید کی بیٹی کے دل دہلا دینے والے جذبات سامنے  آئے ہیں۔

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں سپاہی عمران شہید   کی بیٹی نے کہا کہ جنہوں نے شہدا کی تصویروں کو جلایا ہے میرا ان سے سوال ہے جب آپ لوگ ہی ملک کا ساتھ نہیں دیں گے تو یہ وطن تباہ ہو جائےگا؟

سپاہی عمران شہید کی بیٹی کا کہنا ہے کہ میں اپنے بابا کو کیا جواب دوں گی، جن لوگوں کیلئے  وہ شہید ہوئے وہ آپ کی تصویروں کو جلاتے ہیں، جب آپ لوگ ہی ملک کا ساتھ نہیں دیں گے تو یہ وطن تباہ ہو جائےگا۔

شہید کی بیٹی کا مزید کہنا تھا کہ آپ کے پاس اس حرکت کی تلافی کے لیےکو ئی جواب ہے ؟ میں پاکستان اور شہدائے پاکستان سے پیار کرتی ہوں آپ بھی شہداسے پیار کریں۔

مزید خبریں :