Geo News
Geo News

Time 22 مئی ، 2023
پاکستان

پرویزالٰہی گزشتہ شب خاموشی سے گھر سے چلے گئے، رابطہ نہیں ہو رہا

گزشتہ روز جب وزیراعظم شہباز شریف چوہدری شجاعت کے گھر گئے تو پرویزالٰہی گھر سے چلے گئے: ذرائع— فوٹو:فائل
گزشتہ روز جب وزیراعظم شہباز شریف چوہدری شجاعت کے گھر گئے تو پرویزالٰہی گھر سے چلے گئے: ذرائع— فوٹو:فائل

سابق وزیراعلیٰ پنجاب و پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویزالٰہی گزشتہ رات خاموشی سےگھر سے چلے گئے۔

گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت سے ملاقات کی تھی۔

ذرائع  کے مطابق جب وزیراعظم چوہدری شجاعت کے گھر گئے تو  پرویزالٰہی گھر سے چلے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزالٰہی سے گزشتہ رات سے رابطہ نہیں ہورہا۔