Time 22 مئی ، 2023
پاکستان

عمران خان نے زمان پارک کے گھرکا لگژری ٹیکس ادا کردیا

عمران خان کو14 لاکھ 40 ہزارروپےلگژری ٹیکس کی ادائیگی کانوٹس بھجوایاگیاتھا— فوٹو:فائل
عمران خان کو14 لاکھ 40 ہزارروپےلگژری ٹیکس کی ادائیگی کانوٹس بھجوایاگیاتھا— فوٹو:فائل

سابق وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں زمان پارک کے گھرکا لگژری ٹیکس ادا کردیا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے عمران خان کو زمان پارک مکان کیلئے لگژری ٹیکس کا نوٹس بھجوایا تھا۔

محکمہ ایکسائزپنجاب کے مطابق عمران خان کو 14 لاکھ 40 ہزارٹیکس ادا کرنےکانوٹس دیاگیا۔

محکمہ ایکسائز پنجاب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے لگژری ٹیکس ادا کردیا۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا ہے کہ عمران خان کا زمان پارک کا پرانا مکان گراکر نیا مکان تعمیر کیا گیا ہے جو ان کے اور ان کی چار بہنوں کےنام ہے۔

مزید خبریں :