23 مئی ، 2023
راولپنڈی میں دفعہ 144 میں 28 مئی تک توسیع کردی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ نے دفعہ 144 میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ڈپٹی کمشنر حسن وقار چیمہ کے مطابق 28 مئی تک جلسے، جلوس اور ریلیوں پر مکمل پابندی عائد رہےگی اور شہر بھر میں اسلحہ کے استعمال پر بھی پابندی رہےگی۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ دفعہ 144 کااطلاق حساس اداروں، پولیس افسران، خواتین اور بچوں پر نہیں ہوگا، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائےگی۔