کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اترگئی

شالیمار ایکسپریس کی ایک بوگی روہڑی اسٹیشن کے قریب ڈی ریل ہوگئی، بوگی ڈی ریل ہونے سے اپ ٹریک بند ہوگیا: ترجمان ریلوے/ فائل فوٹو
شالیمار ایکسپریس کی ایک بوگی روہڑی اسٹیشن کے قریب ڈی ریل ہوگئی، بوگی ڈی ریل ہونے سے اپ ٹریک بند ہوگیا: ترجمان ریلوے/ فائل فوٹو

سکھر:کراچی سےلاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کی بوگی پٹری سے اتر گئی۔

ریلوے ذرائع کے مطابق شالیمار ایکسپریس کی ایک بوگی روہڑی اسٹیشن کے قریب ڈی ریل ہوگئی، بوگی ڈی ریل ہونے سے اپ ٹریک بند ہوگیا جس کے بعد فوری ریسکیو ٹیموں کو طلب کرلیا گیا۔

ترجمان ریلوے  کے مطابق حادثے میں تمام مسافر محفوظ ہیں اور ریسکیو آپریشن جلد مکمل کرلیا جائے گا۔

ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ شالیمار ایکسپریس کی متاثرہ بوگی کو الگ کرکے ٹرین کو اپنی منزل کی جانب روانہ کردیا جائیگا۔

مزید خبریں :