پاکستان

کوئٹہ ائیرپورٹ پر فنی خرابی کا شکار پی آئی اے کا طیارہ 26 گھنٹے بعد روانہ

پی آئی اے کی پرواز پی کے 326 کی روانگی کے دوران فنی خرابی کی نشاندہی ہوئی تھی/ فائل فوٹو
پی آئی اے کی پرواز پی کے 326 کی روانگی کے دوران فنی خرابی کی نشاندہی ہوئی تھی/ فائل فوٹو

کوئٹہ ائیرپورٹ پر فنی خرابی کا شکار قومی ائیرلائن کا طیارہ 26 گھنٹے بعد اسلام آباد کیلئے روانہ ہو گیا۔

پی آئی اے کی پرواز پی کے 326 کی روانگی کے دوران فنی خرابی کی نشاندہی ہوئی تھی جس پر پائلٹ نے ٹیک آف روک دیا تھا۔

 مسافروں کو اپ لوڈ کر کے طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا تھا جسے انجینئرز نے آج فلائٹ کے لیے فٹ قرار دیا۔ 

ائیربس اے 320 طیارہ پرواز پی کے 326 کے طور پر 26 گھنٹوں بعد کوئٹہ سے دوپہر 2 بجے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگیا۔

مزید خبریں :