14 فروری ، 2013
کراچی…کراچی سے بمبئی جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 274 کو فنی خرابی کے باعث بمبئی کے قریب سے واپس کراچی لوٹ آئی ۔ پی آئی اے ترجمان کے مطابق روانگی کے ایک گھنٹہ بعد جب پرواز پی کے 274 بمبئی کے قریب تھی۔ طیارے کا ہیڈرولیک سسٹم فنی خرابی کا شکار ہوگیا جس کے بعد طیارے کو واپس کراچی آنے کی ہدایت کی گئی۔ طیارے میں 71 مسافر سوار تھے۔ ترجمان کے مطابق بمبئی ایئرپورٹ پر پی آئی اے کو انجینئرنگ کی سہولت میسر نہ ہونے کی وجہ سے پرواز کو واپس کراچی لایا گیا۔ تقریبا چار گھنٹے بعد شام ساڑھے پانچ بجے پرواز دوبارہ بمبئی روانہ ہوئی۔