Time 24 مئی ، 2023
کاروبار

معیشت کو مزید تنزلی سے بچانے کیلئے آؤٹ آف دی باکس حل نکالا جائے: کراچی چیمبر

معاشی منظر نامے اور کاروباری صورتحال کے زمینی حقائق کا بہتر ادراک کرنا ہوگا، روپے کی بےقدری اور ایل سیز کھولنے پرپابندی میں صنعت و تجارت کا زندہ رہنا مشکل ہے: اعلامیہ/ فائل فوٹو
معاشی منظر نامے اور کاروباری صورتحال کے زمینی حقائق کا بہتر ادراک کرنا ہوگا، روپے کی بےقدری اور ایل سیز کھولنے پرپابندی میں صنعت و تجارت کا زندہ رہنا مشکل ہے: اعلامیہ/ فائل فوٹو

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے ملک کی معاشی صورتحال کو بہتر کرنے کیلئے اعلامیہ جاری کردیا۔

کراچی چیمبر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ معیشت کو مزید تنزلی سے بچانے کیلئے آؤٹ آف دی باکس حل نکالا جائے، معاشی منظر نامے اور کاروباری صورتحال کے زمینی حقائق کا بہتر ادراک کرنا ہوگا،  روپے کی بےقدری اور ایل سیز کھولنے پرپابندی میں صنعت و تجارت کا زندہ رہنا مشکل ہے۔

کراچی چیمبر کے مطابق صنعتوں کے پاس خام مال ختم ہو رہا ہے، مہنگائی سے کھانے پینے کی چیزیں غریب اور نچلےطبقےکی پہنچ سے باہر ہوگئی ہیں، امپوٹررز کوبیرون ملک اپنے ذرائع سے زرمبادلہ کا بندوبست کرنے کی اجازت دی جائے۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہےکہ مقامی کمرشل بینکوں کے بغیر درآمدی دستاویزات سپلائرز سے لینے کی سہولت دی جائے، کمرشل بینکوں کا کردار قابل اعتراض، جانب دارانہ اور منافع خوری ہوتا جارہا ہے، آئی ایم ایف کی آمدنی بڑھانےکی شرط دیگر شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لا کر پوری کی جائے۔

کراچی چیمبر نے مطالبہ کیا کہ پاٹا، فاٹا اور آزاد کشمیر کو ملنے والے استثنیٰ واپس لیے جائیں، حکومت کے انتظامی اخراجات اور کابینہ کے سائز کو کم کیا جائے جب کہ گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کی ریٹائرمنٹ مراعات میں کمی کی جائے۔

مزید خبریں :