فلم میں فرحان کی بہن بننے سے منع کردیا تھا کیونکہ مجھے اُن پر کرش تھا: دیویا دتا

میری اس بات پر ڈائریکٹر راکیش نے کہا کہ آپ ایک اداکارہ ہیں اور پیشہ ورانہ ہیں، جس پر میں گڑبڑا گئی اور کہا تم جانتے ہو بات: دیویا دتا__فوٹو: فائل
میری اس بات پر ڈائریکٹر راکیش نے کہا کہ آپ ایک اداکارہ ہیں اور پیشہ ورانہ ہیں، جس پر میں گڑبڑا گئی اور کہا تم جانتے ہو بات: دیویا دتا__فوٹو: فائل

بالی وڈ کی معروف اداکارہ دیویا دتا نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے فلم بھاگ ملکھا بھاگ میں فرحان اختر کی بڑی بہن بننے سے انکار کردیا تھا کیونکہ انہیں اداکار پر کرش تھا۔

دیویا دتا نے بھاگ ملکھا بھاگ میں اشری کور کا کردار نبھایا جو ملکھا سنگھ (فرحان اختر) کی بڑی بہن تھیں، دیویا کو اس کردار کے لیے کئی ایوارڈز بھی دیے گئے۔

بھارتی میڈیا سے انٹرویو کے دوران دیویا دتا نے بتایا کہ 'ابتدائی طور پر میں نے یہ کردار ادا کرنے سے منع کردیا تھا، کیونکہ مجھے فرحان پر اس وقت بہت بڑا کرش تھا، میں نے کہا میں کیوں اس کی بہن بنوں'۔

اداکارہ نے کہا 'میری اس بات پر ڈائریکٹر راکیش نے کہا کہ آپ ایک اداکارہ ہیں اور پیشہ ورانہ ہیں، جس پر میں گڑبڑا گئی اور کہا تم جانتے ہو بات'۔

بدلاپور کی اداکارہ نے مزید انکشاف کیا کہ ہدایت کار راکیش اوم پرکاش مہرا نے انہیں سمجھایا کہ کہانی بنیادی طور پر بھائی اور بہن کے گرد گھومتی ہے، اس لیے انہوں نے اس کردار کو قبول کر لیا۔

انہوں نے بتایا کہ 'جب میں پہلے دن سیٹ پر آئی تو فرحان کو پہچان ہی نہیں سکی تھی کیونکہ وہ بالکل ملکھا سنگھ لگ رہے تھے'۔

واضح رہے کہ بھاگ ملکھا بھاگ 2013 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں فرحان اختر، سونم کپور اور دیویا دتہ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔

مزید خبریں :