25 مئی ، 2023
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید نے پی ٹی آئی کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے رہنے کا اعلان کردیا۔
عمرسرفرازچیمہ کا کہنا تھا کہ وہ نظریاتی ورکر ہیں، پارٹی کو نظریاتی ورکر سے کیسے الگ کیا جا سکتا ہے، وہ تو خود پارٹی ہوتا ہے۔
محمود الرشید نے بھی تمام تر مشکلات کے باوجود آخری دم تک ڈٹ کر کھڑے رہنے کا بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کو چھوڑنے کا تصور نہیں کرسکتے۔
اس سے قبل یاسمین راشد بھی دو ٹوک انداز میں کہہ چکی ہیں کہ پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہیں۔
تحریک انصاف کے تینوں رہنماؤں کو ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔