کھیل
Time 25 مئی ، 2023

انگلش کرکٹر امریکی لیگ کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ چھوڑنے پر تیار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

انگلینڈکے بیٹر جیسن روئے امریکی لیگ کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ چھوڑنے پر تیار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس نائٹ رائیڈر نے جیسن روئےکو 2 سال کے معاہدے کی آفر کی ہے، جیسن روئے جلد امریکی لیگ کے ساتھ معاہدہ کریں گے۔

معاہدےکے بعد جیسن روئے آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ سے باہر ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق  انگلینڈکے ریس ٹاپلی اور  ہیری بروک سمیت 6 کھلاڑیوں کو امریکی لیگ سے معاہدے کی آفر ہوئی ہے، انگلینڈ کے باقی کھلاڑی بھی لیگ کرکٹ کے لیے سینٹرل کنٹریکٹ لینے سے انکار کرنےکو تیار ہیں۔

خیال رہےکہ میجرلیگ کرکٹ 13 جولائی سے امریکا میں کھیلی جائےگی، ان دنوں انگلینڈ میں 'ایشیز' کھیلی جائے گی۔

انگلش کرکٹ بورڈ نے امریکا میں ہونے والی میجر لیگ کرکٹ کے لیےکھلاڑیوں کو این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید خبریں :