زمان پارک سے جا کر جناح ہاؤس پر حملہ کرنیوالے مزید 120ملزمان کی شناخت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور: زمان پارک سے جا کر جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے مزید 120 ملزمان کی شناخت کرلی گئی۔

پنجاب پولیس کے مطابق ملزمان کا تمام  ریکارڈ گرفتاری کے لیے تفتیشی افسران کو دے دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان کی 8 مئی کو زمان پارک اور 9 مئی کو جناح ہاؤس میں موجودگی پائی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہےکہ ملزمان کی شناخت کے لیے 154 افراد کو شارٹ لسٹ کیا گیا تھا،154 افراد میں سے 34 صحافی اورپولیس اہلکار تھے۔

مزید خبریں :