Time 25 مئی ، 2023
کاروبار

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کا فرق سوا 23 روپے تک پہنچ گیا

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 39 پیسے کم ہوکر 285 روپے 74 پیسے ہے— فوٹو: فائل
انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 39 پیسے کم ہوکر 285 روپے 74 پیسے ہے— فوٹو: فائل

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ کم ہوا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں قدر مستحکم  رہی۔ دو تبادلہ منڈیوں کا ڈالر کے ریٹ کا فرق سوا 23 روپے ہوگیا ہے۔

انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر امریکی ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 39 پیسے کم ہوکر 285 روپے 74 پیسے ہے۔

انٹربینک میں گذشتہ روز ڈالر کا بھاؤ 287 روپے 13 پیسے تھا۔

ادھر  اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 309 روپے پر برقرار ہے۔ ملک کی دو تبادلہ منڈیوں میں ڈالر  کے بھاؤ کا فرق گذشتہ روز تقریباً پونے 22 روپے تھا جو انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ کم ہونے سے بڑھ کر سوا 23 روپے ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان


مزید خبریں :