Time 25 مئی ، 2023
انٹرٹینمنٹ

بھارتی اداکار نے 60 سال کی عمر میں دوسری شادی کر لی

ہم کچھ عرصہ قبل ملے تھے اور پھر اس تعلق کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا: دلہن روپالی بروؤا— فوٹو: پنک ولا
ہم کچھ عرصہ قبل ملے تھے اور پھر اس تعلق کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا: دلہن روپالی بروؤا— فوٹو: پنک ولا

بھارتی اداکار اشیش ودھیارتی نے 60 سال کی عمر میں دوسری شادی کر لی۔

بھارتی میڈیاکے مطابق اشیش ودھیارتی کی دلہن گوہاٹی سے تعلق رکھنے والی روپالی بروؤا فیشن انٹراپرینیور ہیں اور کلکتہ کے ایک معروف اسٹور سے منسلک ہیں۔

دونوں نے کلکتہ کی مقامی عدالت میں شادی کی جس کے بعد قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کے ہمراہ کلکتہ کلب میں شادی کی  انتہائی سادہ تقریب منعقد کی گئی۔

اس موقع پر  اشیش ودھیارتی کا کہنا تھا کہ عمر کے اس حصے میں روپالی سے شادی کرنا ایک غیرمعمولی احساس ہے۔

روپالی بروؤا کا کہنا تھا کہ وہ کچھ عرصہ قبل ملے تھے اور پھر اس تعلق کو آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا، دونوں کی خواہش تھی کہ قریبی دوستوں اور رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کی انتہائی سادہ اور چھوٹی سی تقریب  منعقد کریں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اشیش خوبصورت احساس رکھنے والے انسان ہیں ایسے بہترین انسان جن کے ساتھ جیا جاسکے۔

اشیش ودھیارتی نے فلم سولجر، کہو نہ پیار ہے اور ضدی میں لیڈ ولین کا کردار ادا کیا تھا جبکہ حال ہی میں انہوں نے ویب سیریز پچرز سیزن 2 ،ٹرائل بائی فائر اور رانا نائیڈو میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔

مزید خبریں :