26 مئی ، 2023
اسلام آباد: تحریک انصاف کے مزید 146 افراد کے نام نو فلائی لسٹ میں ڈال دیے گئے۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے گزشتہ روز 80 رہنماؤں کے نام نو فلائی لسٹ میں ڈالے گئے تھے اور آج مزید 146 افراد کے نام ڈالے گئے ہیں جس کے بعد نو فلائی لسٹ میں جانے والوں کی تعداد 226 ہوگئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نام پولیس، نیب اوراینٹی کرپشن کے مراسلوں کے بعد نام نو فلائی لسٹ میں ڈالے گئے، ان لوگوں کو ون ٹائم پرمیشن کیلئے وزارت داخلہ سے اجازت لینا ہوگی۔
ذرائع کے مطابق تمام افراد کی لسٹیں ائیرپورٹس پر امیگریشن حکام کو فراہم کردی گئی ہیں۔