یہ کس مشہور خاتون سیاستدان کا بچپن ہے؟

اس تصویر میں بچی کو وائٹ اسکرٹ اور ریڈ سویٹر پہنے ہاتھ میں کارڈ تھامے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے/ فوٹو انسٹاگرام
اس تصویر میں بچی کو وائٹ اسکرٹ اور ریڈ سویٹر پہنے ہاتھ میں کارڈ تھامے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے/ فوٹو انسٹاگرام

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے بچپن کی تصویر کی شیئر کردی۔

مریم نواز نے انسٹاگرام پر ایک بچی کے اسکول یونیفارم پہنی تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے سوال کیا کہ بتائیے کون ؟

اس تصویر میں بچی کو وائٹ اسکرٹ اور ریڈ سویٹر پہنے ہاتھ میں کارڈ تھامے مسکراتے دیکھا جاسکتا ہے۔

شیئر ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے مریم نواز کے بچپن کو پہچاننے میں زیادہ دیر نہیں لگائی۔

ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسی لیڈر جو اپنے والد کیساتھ کھڑی رہی، اپنے والد کیلئے جیل کاٹی، آپ ایک ایسی لیڈر ہیں آپ جیسے لیڈر اس ملک کی ضرورت ہیں۔

 کسی صارف نے اس تصویر پرمریم کو کہیں  بہترین لیڈر قرار دیا تو کہیں بہترین  بیٹی قرار دیا۔

مزید خبریں :