عدلیہ کا ایک گروہ اپنی آڈیو لیکس کا خود ہی منصف بن گیا: خواجہ آصف کا بینچ پراعتراض

عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا اس کا ری ایکشن نہیں آیا گرفتاری کا کیوں آیا؟ 9 مئی کو جو کچھ کیا گيا اس کی باقاعدہ تیاری کی گئی: وزیر دفاع— فوٹو:فائل
عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا اس کا ری ایکشن نہیں آیا گرفتاری کا کیوں آیا؟ 9 مئی کو جو کچھ کیا گيا اس کی باقاعدہ تیاری کی گئی: وزیر دفاع— فوٹو:فائل

وزیردفاع خواجہ آصف نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف سپریم کورٹ کے بینچ پراعتراض اٹھادیا۔

جناح ہا ؤس کے دورے پر میڈيا سے گفتگو میں وزیر دفاع کا کہنا تھاکہ عدلیہ کا ایک گروہ ہے جو اپنی آڈیوز کے فیصلے کرنے خود ہی بیٹھ گیا، اپنی آڈیو لیکس کے خود ہی منصف بن گئے، عدلیہ نے آڈیو لیکس کمیشن کو اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوا اس کا ری ایکشن نہیں آیا گرفتاری کا کیوں آیا؟ 9 مئی کو جو کچھ کیا گيا اس کی باقاعدہ تیاری کی گئی، یہ ریاست کےخلاف بغاوت تھی۔

ان کا کہنا تھاکہ قائداعظم کے گھر میں کور کمانڈر کا رہنا اس گھر کی ویلیو ایڈیشن ہے، ایک شخص اقتدار کھوکر ذہنی توازن کھو بیٹھا ہے، ابھی تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا کوئی فیصلہ نہيں ہوا۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر سماعت مکمل کرلی اور مختصر حکم سنانے کا کہا ہے۔

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی شامل ہیں۔

مزید خبریں :