کھیل
Time 26 مئی ، 2023

بھارت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتا تو کتنی انعامی رقم ملے گی؟

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل میچ کی فاتح ٹیم ’ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن میس‘ اپنے ساتھ لے جائے گی—فوٹو: فائل
بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان فائنل میچ کی فاتح ٹیم ’ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن میس‘ اپنے ساتھ لے جائے گی—فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 23-2021 کیلئے تمام نو ٹیموں کے درمیان  38 لاکھ ڈالرز انعامی رقم تقسیم کی جائے گی جبکہ چیمپئن شپ کے فائنل معرکے میں بھارت اور آسٹریلیا آمنے سامنے ہوں گے۔

آئی سی سی کے مطابق لندن کے اوول گراؤنڈ پر سات جون کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ کی فاتح ٹیم ’ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن میس‘ اپنے ساتھ لے جائے گی۔

آئی سی سی کے مطابق ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح ٹیم کو  16 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا جبکہ رنرزاپ ٹیم کو 8 لاکھ ڈالرز ملیں گے۔

ٹیسٹ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر جنوبی افریقا کو 4 لاکھ 50 ہزار ڈالرز جبکہ چوتھی پوزیشن حاصل کرنے پر انگلینڈ کو 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر ملیں گے۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں سری لنکا کو پانچویں پوزیشن حاصل کرنے پر 2 لاکھ ڈالرز جبکہ نیوزی لینڈ کو چھٹی، پاکستان کو ساتویں، ویسٹ انڈیز آٹھویں اور بنگلادیش کو نویں پوزیشن پر 1-1 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے 21-2019 والے افتتاحی ایڈیشن میں مقرر کی گئی 3.8 لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

مزید خبریں :