27 مئی ، 2023
شیخ رشید سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 9 رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کردیےگئے۔
تحریک انصاف کے جن رہنماؤں کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کیے گئے ہیں ان میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اسد عمر، پرویز خٹک، اعظم سواتی اور علی امین گنڈا پور شامل ہیں۔
ان کے علاوہ فرخ حبیب، عون عباس بپی، زرتاج گل اور علی محمد خان کے ڈپلومیٹک پاسپورٹ بھی منسوخ کیےگئے ہیں۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا ڈپلومیٹک پاسپورٹ بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔