27 مئی ، 2023
حکومت سندھ نے کراچی میں مقررہ مقامات کے علاوہ مویشی منڈی لگانے پر پابندی لگادی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق غیرمقررہ مقامات پر مویشی منڈی پرپابندی دفعہ 144کے تحت عائد کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ شہر میں 8 مقامات پر مویشی منڈی لگانے کی اجازت ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تیسر ٹاؤن، ناردرن بائی پاس، آسو گوٹھ ملیر، کیٹل منڈی لانڈھی، چاول گودام لانڈھی، ہمدرد یونیورسٹی منگھو پیر، مواچھ گوٹھ بلدیہ ٹاؤن، کینٹ منڈی کلفٹن اور مویشی منڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے قریب منڈی لگانے کی اجازت ہوگی۔