27 مئی ، 2023
لاہور چلڈرن اسپتال کی نرسری میں دو بچے جھلس گئے جن میں سے ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے۔
بچوں کے جھلسنے کا واقعہ نرسری میں دوران علاج پیش آیا جس کے باعث ایک بچی کی حالت غیر ہوگئی۔
اسپتال ذرائع کے مطابق جھلسنے والے بچوں میں سے ایک بچی کی حالت تشویشناک ہے، نومولود بچی یرقان کے باعث اسپتال میں زیرعلاج تھی۔
والدین نے الزام لگایا کہ اسپتال کے عملے نے نرسری میں بچے کو زیادہ ہیٹ دے دی۔
میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسرسلیم کا کہنا ہے کہ بچے کے جھلسنے کے واقعے کے بعد انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پروفیسر جاویداقبال کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں بائیو میڈیکل انجینیئر بھی شامل ہے جبکہ جلنے والے بچوں کے علاج پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔