28 مئی ، 2023
ایرانی حکام نے کہا ہے کہ افغانستان کے صوبے نمروز میں ایران افغانستان سرحد پر فائرنگ کے تبادلے میں دو ایرانی سرحدی محافظوں سمیت ایک افغان طالبان ہلاک ہو گیا۔
طالبان حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نمروز صوبے میں ایرانی بارڈر گارڈز کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ردعمل میں افغانستان کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی، واقعے میں ایک طالبان ہلاک ہو گیا جبکہ دونوں جانب کچھ افراد زخمی ہوئے، اب حالات قابو میں ہیں، افغانستان کسی پڑوسی کے ساتھ تنازع نہیں چاہتا۔
دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان سے فائرنگ کے تبادلے میں ایران کے دو سرحدی محافظ ہلاک ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی ایجنسی کے مطابق فائرنگ کے واقعے کے اسباب معلوم نہیں ہو سکے ہیں تاہم دونوں ممالک میں پانی کے معاملے پر تنازعہ موجود ہے۔