استور: برفانی تودہ گرنےکے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل ہوگیا

ڈپٹی کمشنر استور وسیم عباس کے مطابق برفانی تودہ گرنے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، ریسکیو آپریشن میں پاک فوج اور دیگر اداروں نے حصہ لیا/ فائل فوٹو
ڈپٹی کمشنر استور وسیم عباس کے مطابق برفانی تودہ گرنے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، ریسکیو آپریشن میں پاک فوج اور دیگر اداروں نے حصہ لیا/ فائل فوٹو

استور میں برفانی تودہ گرنے کے بعد سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے، 8 میتیں پنجاب کے آبائی علاقوں میں پہنچا دی گئی ہیں جب کہ 15 سے زائد زخمی استور کے اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

ڈپٹی کمشنر استور وسیم عباس کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، ریسکیو آپریشن میں پاک فوج اور دیگر اداروں نے حصہ لیا۔

تودہ گرنے سے 8 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوئے جس کے بعد 8 میتوں کو رات گئے پنجاب کے آبائی علاقوں کو پہنچادیا گیا۔ 

ڈی سی کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق روات اور  چکوال سے ہے، 15سے زائد زخمی ڈی ایچ کیو اسپتال عیدگاہ استور میں زیرعلاج ہیں، جاں بحق افراد میں چار خواتین اور چار مرد شامل تھے۔

خیال رہے کہ جمعہ کی شام 4 بجے کے قریب خانہ بدوش خاندانوں پر برفانی تودہ گر گیا تھا، ایک لاپتہ شخص کو 28 گھنٹوں بعد زندہ نکالا  گیا، ہرسال موسم گرما میں پنجاب سے سیکڑوں خاندان استور میں مویشیوں کی چراگاہ کا رخ کرتے ہیں۔

مزید خبریں :