پارٹی چھوڑنےکیلئے کسی کا دباؤ تھا نہ مجھے ڈرایا دھمکایا گیا: ابرار الحق

میرا آئینی حق ہے کہ میں سیاست دوبارہ جوائن بھی کرسکتا ہوں لیکن فی الحال ابھی میں نے  کنارہ کشی کرلی ہے: گلوکار کی لندن میں صحافیوں سے گفتگو/فوٹوفائل
  میرا آئینی حق ہے کہ میں سیاست دوبارہ جوائن بھی کرسکتا ہوں لیکن فی الحال ابھی میں نے  کنارہ کشی کرلی ہے: گلوکار کی لندن میں صحافیوں سے گفتگو/فوٹوفائل 

 حال ہی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) سے علیحدگی اختیار کرنے والے گلوکار ابرار الحق نے لندن میں علیم ڈار کی ہاؤسنگ سوسائٹی  کے زیر اہتمام  ہونے والے پروگرام میں پرفارمنس دی  ہے ۔

 پروگرام میں شریک مہمانوں نے ابرار الحق کی خوبصورت آواز  میں گانوں سے پھرپور لطف اٹھایا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

 اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں پی ٹی آئی سے علیحدگی کے اعلان پر آبدیدہ ہونے سے متعلق گلوکار ابرار الحق کا کہنا تھا میں نے پی پی ٹی آئی میں لیڈر شپ اور کارکنان دونوں کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارا، 13 سے 14 سال  تک پی ٹی آئی کے ساتھ کام کیا مجھے سب سے محبت تھی لیکن 9 مئی والا واقعہ ہوگیا اور میں چونکہ سیاست میں ملکی خدمت کیلئے آیا تھا جس کا موقع مجھے اب فی الحال دور دور تک کہیں نظر نہیں آرہا۔

گلوکار نےکہا کہ  میرا  آئینی حق ہےکہ میں سیاست دوبارہ جوائن بھی کرسکتا ہوں لیکن فی الحال ابھی میں نےکنارہ کشی کرلی ہے۔

ابرار الحق  نے یہ بھی کہا کہ  مجھے پارٹی چھوڑنے کیلئے کسی کا کوئی دباؤ نہیں تھا نہ ہی مجھے ڈرایا یا دھمکایا گیا، گلوکار نے پارٹی سے علیحدگی کے بعد فی الحال کسی جماعت کو جوائن کرنے یا انتخابات لڑنے سے بھی انکار کردیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں  چند افراد کو ابرار الحق  سے بدسلوکی کے ساتھ پیش آتے ہوئے دیکھا گیا تاہم سکیورٹی گارڈز گلوکار کو وہاں سے بحفاظت نکالنے میں کامیاب ہوگئے۔ 

مزید خبریں :