آئی فون 15 سیریز کے چاروں ماڈلز دیکھنے میں کیسے ہوں گے؟

سب فونز میں یو ایس بی سی چارجنگ پورٹ کا اضافہ کیا جائے گا / فوٹو بشکریہ میک ریومرز
سب فونز میں یو ایس بی سی چارجنگ پورٹ کا اضافہ کیا جائے گا / فوٹو بشکریہ میک ریومرز

آئی فون 15 سیریز 4 اسمارٹ فونز پر مشتمل ہوگی۔

اس سیریز میں آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی 15 پرو اور آئی 15 پرو میکس شامل ہوں گے اور یہ ایک نئی لیک میں چاروں ماڈلز کے ڈیزائن سامنے آئے ہیں۔

ستمبر میں آئی فون کے نئے ماڈلز متعارف ہونے سے قبل کمپنیوں کی جانب سے ان کے کیس تیار کیے جاتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے ڈمی ماڈلز کو استعمال کرکے مستقبل کے آئی فونز کے لیے کیس تیار کیے جاتے ہیں۔

نئے آئی فونز ستمبر میں متعارف کرائے جائیں گے / فوٹو بشکریہ میک ریومرز
نئے آئی فونز ستمبر میں متعارف کرائے جائیں گے / فوٹو بشکریہ میک ریومرز

ان ڈمی ماڈلز سے نئے آئی فونز کے ڈیزائن اور دیگر تبدیلیوں کا اندازہ ہوتا ہے۔

پہلی نظر میں آئی فون 15 اور آئی فون 15 پرو ماڈلز گزشتہ سال کے آئی فون 14 اور 14 پرو ماڈلز سے ملتے جلتے نظر آتے ہیں۔

مگر غور کریں تو نمایاں تبدیلیاں نظر آ جاتی ہیں جیسے اس بار لائٹننگ پورٹ کی بجائے یو ایس بی سی پورٹ کو چارجنگ کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

چاروں نئے آئی فونز میں یہ پورٹ نظر آرہی ہے۔

ایک نئی لیک میں ڈیزائن کی جھلک سامنے آئی / فوٹو بشکریہ میک ریومرز
ایک نئی لیک میں ڈیزائن کی جھلک سامنے آئی / فوٹو بشکریہ میک ریومرز

ایپل کی جانب سے میوٹ سوئچ کو ختم کرکے اسے ایک بٹن میں تبدیل کیا جا رہا ہے جو والیوم بٹنز کے اوپر ہوگا۔

چاروں فون کے بیک پر کیمرا سیٹ اپ لگ بھگ ایک جیسا ہی ہے بس آئی فون 15 پرو میکس میں 6 ایکس آپٹیکل زوم سے لیس نئے پیری اسکوپ لینس دیئے جانے کا امکان ہے۔

آئی فون 15 اور آئی فون 15 پرو میں 6.1 انچ جبکہ آئی فون 15 پلس اور آئی فون 15 پرو میکس میں 6.7 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا۔

دیکھنے میں یہ نئے فونز گزشتہ سال کے ماڈلز جیسے ہی نظر آتے ہیں / فوٹو بشکریہ میک ریومرز
دیکھنے میں یہ نئے فونز گزشتہ سال کے ماڈلز جیسے ہی نظر آتے ہیں / فوٹو بشکریہ میک ریومرز

کچھ عرصے قبل ایک لیک میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 15 پرو میکس کے فرنٹ ڈسپلے میں کناروں کی پٹی یا بیزل اس وقت دستیاب تمام اسمارٹ فونز کے مقابلے میں سب سے کم ہوں گے۔

آئی فون 15 پرو میکس میں بیزل کا حجم محض 0.06 انچ ہوگا۔

اس سال تمام آئی فونز کے ڈسپلے میں ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن موجود ہوگا جو گزشتہ سال آئی فون 14 پرو ماڈلز تک محدود تھا۔

مزید خبریں :