Time 29 مئی ، 2023
صحت و سائنس

کراچی میں نیگلیریا سے ایک ہفتے میں 3 اموات

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں نیگلیریا سے ایک ہفتے کے دوران 3 اموات سامنے آئی ہیں۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق  انتقال کرنے والوں میں ایک خاتون اور دو مرد شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق خاتون قیوم آباد کورنگی کی رہائشی تھیں جو گلشن اقبال میں واقع نجی اسپتال میں اپنی والدہ کی تیمارداری کر رہی تھی، انہوں نے اسپتال میں وضو کیا جس کے بعد شام کو ان کی طبیعت خراب ہوگئی، خاتون کو جناح اسپتال لے جایا گیا جہاں نیگلیریا کی تصدیق ہوئی۔

خیال رہے کہ  نیگلیریاکا جرثومہ صاف پانی میں کلورین کی کمی کے باعث افزائش پاتا ہے۔

مزید خبریں :