اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 34 کروڑ شیئرز کے سودے طے ہوئے

بازار میں آج 34 کروڑ شیئرز کے سودے 6.42 ارب روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 53 ارب روپے بڑھ کر 6265 ارب روپے ہے۔ فوٹو فائل
بازار میں آج 34 کروڑ شیئرز کے سودے 6.42 ارب روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 53 ارب روپے بڑھ کر 6265 ارب روپے ہے۔ فوٹو فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان کے باعث کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس 500 سے زائد پوائنٹس پر دیکھا گیا۔

آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے آغاز سے ہی ہنڈریڈ انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور ایک موقع پر انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا۔

ہنڈریڈ انڈیکس 375 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 41340 پوائنٹس پر بند ہوا اور انڈیکس 643 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازار میں آج 34 کروڑ شیئرز کے سودے 6.42 ارب روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 53 ارب روپے بڑھ کر 6265 ارب روپے ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار دوست بجٹ پیش ہونے کی توقعات پر اسٹاک مارکیٹ مثبت ہے، بجٹ میں کمپنیوں کے ریزرو پر ٹیکس عائد کیے جانے کی باز گشت ہے، بجٹ تجاویز پر عمل درآمد سے لسٹڈ کمپنیوں کے منافع تقسیم بڑھنے کی توقعات ہیں۔

مزید خبریں :