پاکستان

کراچی کی جیل میں قید بھارتی ماہی گیر انتقال کر گیا

بھارتی ماہی گیر بالو کو ستمبر 2020 میں پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر مچھلی پکڑنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا: جیل حکام۔ فوٹو فائل
بھارتی ماہی گیر بالو کو ستمبر 2020 میں پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر مچھلی پکڑنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا: جیل حکام۔ فوٹو فائل

کراچی کی لانڈھی جیل میں قید ایک بھارتی ماہی گیر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

ڈپٹی سپرینٹنڈنٹ لانڈھی جیل محمد ارشد کے مطابق 60 سالہ بالو ولد جیٹھا کو دیگر ماہی گیروں کے ساتھ 22 ستمبر 2020 کو پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر مچھلی پکڑنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جیل حکام کے مطابق بالو اپنی سزا کی مدت پوری کر چکا تھا اور اسے بہت جلد رہائی ملنے والی تھی۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ بالو کی میت قانونی کارروائی کے بعد امانت کے طور پر ایدھی فاؤنڈیشن کے پاس بھجوا دی گئی ہے، وزارت داخلہ کو اطلاع کر دی گئی ہے جس کے بعد ماہی گیر بالو کی میت بھارت روانہ کی جائے گی۔

مزید خبریں :