31 مئی ، 2023
ٹک ٹاک ٹرینڈ کو فالو کرتے ہوئے خاتون کو مائیکروویو اوون میں انڈے اُبالنا بہت مہنگا پڑ گیا۔
رپورٹس کے مطابق 37 سالہ خاتون نے ٹک ٹاک پروائرل ہونے والی انڈے پکانے کی ترکیب کی ویڈیو کو دیکھتے ہوئے انڈے ابالنے کی کوشش کی جو خاتون کے گلے پڑ گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ خاتون نے ایک برتن میں ابلتے ہوئے پانی میں انڈوں کو ڈالا اور پھر اسے کچھ وقت کے لیے مائیکرو ویو میں رکھ دیا۔
تاہم چند منٹ بعد خاتون نے مائیکرو ویو سے برتن نکالا اور ٹھنڈا چمچ انڈوں پر لگایا تو وہ انڈے پھٹ گئے اور گرم پانی اور انڈے خاتون کے چہرے پر گرے جس کی وجہ سے اس کا چہرہ کچھ جگہوں سے جھلس گیا۔
واقعے کے بعد خاتون نے اسپتال جانے سے پہلے اپنے چہرے پر مسلسل ٹھنڈا پانی ڈالا تو اسے کچھ راحت ملی۔
خاتون نے گزارش کی کہ ٹک ٹاک پر وائرل ہونے والے ٹرینڈ کو مت فالو کریں اس سے آپ خطرے میں پڑ سکتے ہیں۔
برٹش میڈیکل جرنل نے کے مطابق چھلکے والے انڈوں کو مائیکروویو میں پکانا خطرناک ہے ، مائیکرو ویو پر انڈے پھٹنے کے بارے میں واضح وارننگ لکھی ہونی چاہیے۔