01 جون ، 2023
پشاور کے تدریسی اسپتالوں میں فنڈز نہ ہونے کے باعث کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی بند کر دی گئی۔
اسپتال حکام کے مطابق اسپتالوں کو گزشتہ 6 ماہ سے کینسر کے علاج کیلئے فنڈز نہیں مل رہے ہیں۔ صوبہ بھر میں کینسر کے 8 ہزار مریض رجسٹرڈ ہیں۔
اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ اسپتالوں کے پاس اتنے فنڈز نہیں کہ کینسر کے مریضوں کو مفت سہولیات دے سکیں۔
دوسری جانب مشیر صحت خیبر پختو نخوا ڈاکٹر ریاض انوار نے جیو نیوز کو بتایا کہ صوبے کی معاشی صورتحال کمزور ہے۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں کینسر کے مریضوں کیلئے فنڈز مختص کیے جائیں گے جس کے بعد اسپتالوں کو فنڈز کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔