پاکستان

تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کے احکامات کالعدم قرار

ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری تھری ایم پی او کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے: پشاور ہائیکورٹ/ فائل فوٹو
ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری تھری ایم پی او کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے: پشاور ہائیکورٹ/ فائل فوٹو

پشاور ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے تحت گرفتاریوں کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے تھری ایم پی او کے خلاف درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ہوئے ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری تھری ایم پی او کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنرز کی جانب سے جاری تھری ایم پی او کے احکامات کو کالعدم قرار دیا جاتا ہے، تفصیلی اور تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

عمران خان کی گرفتاری کے خلاف 9 اور 10مئی کو احتجاج کے دوران توڑپھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کے تناظر میں صوبے بھر کی ضلعی انتظامیہ نے تھری ایم پی او کا نفاذ اور سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا تھا۔ 

مزید خبریں :