کھیل
Time 01 جون ، 2023

راشد خان سری لنکا کیخلاف پہلے 2 ون ڈے میچز سے باہر ہوگئے

افغانستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز 2، 4 اور 7 جون کو کھیلے جائیں گے__فوٹو: فائل
افغانستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز 2، 4 اور 7 جون کو کھیلے جائیں گے__فوٹو: فائل

افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر راشد خان سری لنکا کے خلاف پہلے 2 ون ڈے میچز سے باہر ہوگئے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق لیگ راشد خان کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے ہیں۔

ٹیم فزیو کی رپورٹ کے مطابق لیگ اسپنر مکمل آرام کریں گے۔

افغان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے امید ہےکہ تیسرےون ڈےمیں راشد خان کی واپسی ہوگی۔

واضح رہے کہ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز ہمبنٹوٹا میں کھیلی جائے گی، افغانستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے میچز 2، 4 اور 7 جون کو کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں :