Geo News
Geo News

Time 02 جون ، 2023
پاکستان

رجب طیب اردوان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیر اعظم آج ترکیہ روانہ ہوں گے

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وزیر اعظم شہباز شریف آج شام ترکیے کے دورے پر روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف رجب طیب اردوان کی صدارتی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوں گے۔

 وزیراعظم کی مصروفیت کے سبب قومی سلامتی کمیٹی کا آج ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کو ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے حتمی مرحلے میں صدر رجب طیب اردوان نے کامیابی حاصل کی اور وہ مسلسل تیسری بار صدر منتخب ہوئے ۔