اروشی روٹیلا کا 190 کروڑ کا گھر؟ اداکارہ کی والدہ نے حقیقت بتادی

بھارتی میڈیا رپورٹس میں اروشی روٹیلا کے 190 کروڑ کے گھر میں شفٹ ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا/ فائل فوٹو
بھارتی میڈیا رپورٹس میں اروشی روٹیلا کے 190 کروڑ کے گھر میں شفٹ ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا/ فائل فوٹو

بالی وڈ ماڈل و ادکارہ اروشی روٹیلا کی والدہ میرا روٹیلا نے بیٹی کے 190 کروڑ کے گھر میں شفٹ ہونے کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا۔

گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی مختلف رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اروشی روٹیلا آنجہانی ہدایتکار یش چوپڑا کے گھر کے قریب تعمیر کردہ عالیشان بنگلے میں شفٹ ہوئی ہیں جس کی قیمت 190 کروڑ بھارتی روپے ہے۔

بھارتی میڈیا پر اس دعوے کے ساتھ گھر کی تصاویر بھی شیئر کی گئی تھیں جو  اروشی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے  جاری کی گئی تھیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اروشی کی زیر غور تصویر ان کے نئے گھر میں لی گئی ہے۔

تاہم اب اداکارہ کی والدہ میرا روٹیلا نے بھارتی میڈیا کی خبروں کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے انہیں جھوٹ قرار دے دیا ہے۔

میرا روٹیلا نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ایسا دن ضرور آئے گا اور تمام چینلز کی دعائیں ضرور قبول ہوں گی۔

مزید خبریں :