دنیا
Time 02 جون ، 2023

میکسیکو میں انسانی اعضاء سے بھرے 45 تھیلے دریافت

ابتدائی تحقیقات خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دریافت شدہ انسانی اعضاء گمشدہ سات کال سینٹر ملازمین میں سے چند نوجوانوں کے ہو سکتے ہیں: پراسیکیوٹر — فوٹو: اے ایف پی
ابتدائی تحقیقات خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دریافت شدہ انسانی اعضاء گمشدہ سات کال سینٹر ملازمین میں سے چند نوجوانوں کے ہو سکتے ہیں: پراسیکیوٹر — فوٹو: اے ایف پی

میکسیکو کی ریاست جالیسکو کے مضافاتی علاقے سے پولیس نے انسانی اعضاء کے ٹکڑوں سے بھرے ہوئے 45 پلاسٹک کے تھیلے دریافت کرلیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ انسانی اعضاء سے محسوس ہوتا ہے کہ یہ کال سینٹر کے گمشدہ 7 ملازمین کی باقیات ہیں۔

مقامی پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ دریافت شدہ انسانی اعضاء گمشدہ سات کال سینٹر ملازمین میں سے چند نوجوانوں کے ہو سکتے ہیں کیونکہ اعضاء کی خصوصیات ان سے مماثلت رکھتی ہیں تاہم فارینسک کے بعد اس حوالے سے کوئی حتمی رائے قائم کی جا سکے گی۔

واضح رہے کہ میکسیکو میں انسانی اسمگلنگ اور اغوا کی وارداتیں بہت عام ہیں۔ مارچ میں بھی 4 امریکی شہری اغوا ہو گئے تھے بعد ازاں ان میں سے دو افراد کی لاشیں دریافت ہوئی تھیں.

میکسیکو کے سرحدی علاقوں میں قتل کے واقعات کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

مزید خبریں :