Time 02 جون ، 2023
کاروبار

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 9 کروڑ 95 لاکھ شیئرز کے سودے طے

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 17 ارب روپے بڑھ کر 6276 ارب روپے ہے— فوٹو: فائل
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 17 ارب روپے بڑھ کر 6276 ارب روپے ہے— فوٹو: فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج  میں کاروبار کا آج مثبت رجحان رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 166 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 86 پوائنٹس اضافے سے 41352 پر بند ہوا۔

حصص بازارمیں آج 9 کروڑ 95 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 3.33 ارب روپے رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ کیپٹلائزیشن 17 ارب روپے بڑھ کر 6276 ارب روپے ہے۔

مزید خبریں :